Pakistan To Buy Russian Mi-35 Helicopters
روس کی جانب سے پاکستان کو ایم آئی35 ہیلی کاپٹروںکی فراہمی کے حالیہ فیصلے کے بعد روس اور بھارت کے دفاعی تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں اوربھارتی حکام نے
اس فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہارکیا ہے۔
Earlier this month, Russia was still holding talks with Pakistan.
برطانوی میگزین آئی ایچ ایس جینزکی رپورٹ کے مطابق بھارت کے سینئر حکام پاکستان کو بڑی تعداد میں ہیلی کاپٹرز فروخت کی کوششوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، اس روسی فیصلے سے بھارت کے ساتھ کئی عشروں سے قائم تعلقات کو دھچکا لگ سکتا ہے، بھارتی بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل ارون پرکاش نے برطانوی میگزین کو بتایا کہ روسی انتظامیہ کی جانب سے ایسے اقدامات سے نئی بھارتی حکومت کو ڈرایا، دھمکایا نہیں جا سکتا، روس پاکستان کو فوجی ہتھیار فروخت کرنے کی پیشکش کرکے بھارت کو اس بات پر مجبور کر رہا ہے کہ وہ اپنی دفاعی ضروریات کیلیے دوسرے سپلائرز سے رابطہ کرے۔
No comments:
Post a Comment